امریکی فوج نے بوٹسوانا کے پرچم اور تیل بردار جہاز کو ناکارہ بنا دیا
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی فوج نے کہا ہے کہ اس نے بوٹسوانا کے پرچم بردار ایک تیل بردار جہاز کو ناکارہ بنا دیا ہے جو ایران کے جزیرے خارگ کی جانب بڑھ رہا تھا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق یہ خالی تیل بردار جہاز 24 گھنٹوں کے دوران دی گئی متعدد وارننگز کے باوجود اپنا راستہ تبدیل کرنے سے انکار کرتا رہا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی افواج نے اب تک 6 تجارتی جہازوں کو ناکارہ بنایا ہے جبکہ 122 دیگر جہازوں کو ان کے راستے سے ہٹا کر دوبارہ موڑ دیا گیا ہے، یہ سب اس وقت سے ہوا ہے جب 13 اپریل کو ایران کی بندرگاہوں کی طرف جانے اور وہاں سے آنے والی بحری ٹریفک پر پابندی یا ناکہ بندی شروع کی گئی۔
امریکی حکام کا مزید کہنا ہے کہ یہ اقدامات خطے میں بحری نقل و حرکت کو کنٹرول کرنے اور پابندیوں کے نفاذ کیلئے کیے جا رہے ہیں۔