باپ نے 2 کمسن بیٹیوں کو گھر سے نکال دیا ، دونوں والدہ کے حوالے

باپ نے 2 کمسن بیٹیوں کو گھر سے  نکال دیا ، دونوں والدہ کے حوالے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)باپ نے گھریلو تنازعہ پر 2 کمسن بیٹیوں کو گھر سے نکال دیا ،و یمن پولیس نے دونوں بہنوں کو تحویل میں لیتے ہوئے والدہ کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق قائداعظم ٹاؤن کے رہائشی محمد شاہد نے گھریلو جھگڑے پر اپنی بیٹیوں آمنہ اور ایمن کو بے دخل کرتے ہوئے گھر سے نکال دیا ، اطلاع پر تھانہ ویمن پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے دونوں بچیوں کو تحویل میں لے کر بحفاظت شیلٹر روم منتقل کر دیا اور بعدازاں بچیوں کی والدہ سے رابطہ کرکے انہیں صورتحال سے آگاہ کیا۔ ضروری کاروائی کے بعد دونوں بچیوں کو بحفاظت ان کی والدہ کے سپرد کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں