جڑانوالہ:بلال بدر کی زیر صدارت اجلاس، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

جڑانوالہ:بلال بدر کی زیر صدارت  اجلاس، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے ایم این اے بلال بدر چودھری کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہر بھر میں جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب نے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی ۔اجلاس کے دوران شہر کی بہتری، صفائی، نکاسی آب اور دیگر ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور جاری منصوبوں کی رفتار مزید تیز کرنے پر زور دیا گیا۔بعد ازاں ایم این اے بلال بدر چودھری اور اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب نے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور ڈسپوزل سٹیشن کا بھی معائنہ کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں