جڑانوالہ :پولیس کا نہروں میں نہانے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان

جڑانوالہ :پولیس کا نہروں میں نہانے  والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)ایس پی جڑانوالہ ڈویژن محمد اختر وینس کی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی مظفر کھوکھر نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ نہروں اور گہرے تالابوں میں نہانا سختی سے منع ہے۔

 خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گرمی کے موسم میں نوجوان اور بچے نہروں کا رخ کرتے ہیں جو انتہائی خطرناک ہے ،والدین اپنے بچوں کو نہروں اور دیگر خطرناک مقامات پر جانے سے روکیں اور ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے ،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں