بھوانہ :پیرا کی کارروائی، بھاری تعداد میں غیر قانونی سگریٹ برآمد
بھوآنہ(نمائندہ دنیا )پیرا فورس بھوانہ کی کارروائی،22 ہزار سے زائد غیر قانونی سگریٹ کے پیکٹس برآمد کرلئے ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (PERA) بھوانہ نے غیر قانونی سگریٹ کے کاروبار کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 22 ہزار سے زائد غیر قانونی سگریٹ کے پیکٹس برآمد کر لیے جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے ۔