جواں سالہ لڑکی، شادی شدہ خاتون کو اغوا کر کے زیادتی

جواں سالہ لڑکی، شادی شدہ خاتون کو اغوا کر کے زیادتی

تھانہ رضا آباد کے علاقے میں ہوس کانشانہ بنایاگیا،مقدمات ،ملزموں کی تلاش

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں سالہ لڑکی اور شادی شدہ خاتون کو مبینہ طور پر اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ رضا آباد کے علاقے جگو ٹاؤن میں ارشاد بی بی نامی خاتون نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکی بیٹی کو اغواکرکے نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا ۔ تھانہ رضا آباد کے علاقے میں عمر حیات نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکی اہلیہ کو اغوا کر لیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزموں اور مغویوں کی تلاش شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں