امن معاہدہ کشیدگی میں کمی، مذاکرات کے ذریعے امن کی طرف اہم قدم ہے: بلاول بھٹو

کراچی: (دنیا نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے امریکا ایران امن معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امن معاہدہ کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کے ذریعے امن کی طرف اہم قدم ہے، مثبت پیشرفت عمل میں شامل تمام فریقین کی مدبرانہ قیادت اور عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمل کو آگے بڑھانے میں وزیراعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، علاقائی استحکام کیلئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ثابت قدم حمایت کو سراہتا ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں