فرانس کے صدر کا واشنگٹن اور تہران کے درمیان طے پانے والے معاہدے کا خیرمقدم
پیرس: (دنیا نیوز) فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے واشنگٹن اور تہران کے درمیان طے پانے والے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو فوری اور بغیر کسی شرط کے دوبارہ کھولا جانا چاہئے۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ فرانس لبنان کی حکومت کی حمایت جاری رکھے گا جو اپنی ریاستی عملداری کو مستحکم کرنے اور حزب اللہ پر کنٹرول قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
ایمانوئل میکرون نے کہا کہ یہ معاہدہ اس بات کا موقع فراہم کرتا ہے کہ آبنائے ہرمز کو فوری اور غیر مشروط طور پر دوبارہ کھولا جائے، اس سلسلے میں برطانیہ کے ساتھ قائم بین الاقوامی مشن بھی مدد کے لئے تیار ہیں، ہمارے پاس وسائل موجود ہیں اور ہم انہیں تعینات کرنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بحری آمدورفت کی بحالی، بغیر کسی پابندی یا ٹول کے، علاقائی استحکام اور عالمی معیشت کے لئے انتہائی ضروری ہے، آبی گزرگاہ کی مکمل بحالی نہ صرف خطے بلکہ عالمی تجارت کے لئے بھی ناگزیر ہے۔