مونس الہیٰ کی جائیداد منجمد کرنے اور اشتہاری قرار دینے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور:(محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ مونس الہیٰ کی جائیداد منجمد کرنے اور اشتہاری قرار دینے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے مونس الہٰی کے کیس میں سپیشل بینچ تشکیل دے دیا، جسٹس علی ضیا باجوہ اور جسٹس طارق ندیم پر مشتمل دو رکنی بینچ صبح 10 بجے درخواست پر سماعت کرے گا۔

قیصرہ الہٰی نے اپنے بیٹے مونس الہیٰ کی جانب سے درخواست دائر کی، اِس سے قبل جسٹس سید شہباز علی رضوی نے مونس الہٰی کے کیس کی سماعت سے معذرت کی تھی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ بیٹا بیرون ملک میں مقیم ہے اُس پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے، نیب عدالت میں بیٹے کی جائیدادیں منجمد کرنے کے خلاف درخواست دائر کیں جو مسترد کردی گئیں۔

مزید برآں درخواست گزار نے استدعا کی گئی کہ عدالت مونس الہیٰ کے اثاثے منجمد کرنے اور اشتہاری قرار دینے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں