کراچی: 3 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے 11 واقعات، 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی
کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں 3 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے 11 مختلف واقعات میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 8 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں خواتین اور کم عمر بچے بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق بنارس علی گڑھ چپل مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ شکیل جاں بحق ہوا، اورنگی ٹاؤن قصبہ موڑ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 32 سالہ یاسین نامی شخص جان سے گیا، جبکہ صفورہ سمیرا چوک کے قریب فائرنگ سے 45 سالہ شاہد جاں بحق ہو گیا۔
نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کے واقعات میں 8 افراد زخمی ہوئے، اورنگی ٹاؤن سیکٹر میں ساڑھے 11 بجے کے قریب گولی لگنے سے 34 سالہ یاسر زخمی ہوا، اورنگی ٹاؤن سیکٹر 7 اے میں 65 سالہ عبداللہ، نارتھ کراچی میں 5 سالہ عرفان زخمی ہوا۔
علاوہ ازیں نارتھ کراچی رشید آباد میں 35 سالہ ملیار بی بی زخمی ہوگئی، سہراب گوٹھ میں 65 سالہ رحام بی بی، محمود آباد اعظم بستی میں 40 سالہ ارشاد بی بی، شاہ لطیف میں 10 سالہ شوشانت اور کورنگی بلال کالونی میں 17 سالہ عافیہ زخمی ہوئی۔