خودکشی یا کچھ اور وجوہات: اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے طالبعلم کی ہاسٹل سے لاش برآمد

پشاور:(دنیا نیوز) اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے ٹرائبل ہاسٹل میں طالب علم کی پراسرار ہلاکت سامنے آئی ہے۔

پولیس کے مطابق سیکنڈ ایئر کے طالب علم زاہد نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی، واقعہ ٹرائبل ہاسٹل کے کمرہ نمبر 29 میں پیش آیا، متوفی طالب علم کا تعلق درہ آدم خیل سے تھا۔

تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ ساتھی طالب علم نے کمرہ اندر سے بند پایا،دروازہ کھولنے پر طالب علم کی نعش برآمد ہوئی، واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ مقتول کالج میں بیسٹ ایتھلیٹ تھے، متعدد مقابلوں میں میڈلز جیت چکے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں