آزاد کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی: احسن اقبال

نارووال:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے مسلم لیگ (ن) کا انتخاب کریں گے اور پارٹی آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔

نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ملک میں ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کی صلاحیت، تجربے اور کامیاب کارکردگی رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کے دورِ حکومت کو بہترین ترقیاتی دور کے طور پر یاد رکھا جاتا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جب بھی پاکستان میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائم ہوئی، ملک بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا گیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ آج پنجاب حکومت کی کارکردگی پورے ملک کے لیے ایک مثالی ماڈل بن چکی ہے اور ہر صوبہ پنجاب جیسی ترقی اور عوامی سہولیات کا خواہاں ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا کہ کشمیر اور سندھ کے عوام بھی ترقیاتی منصوبوں کا فرق واضح طور پر دیکھ رہے ہیں جب کہ پنجاب میں ترقی اور بہتر گورننس کی مثال سب کے سامنے ہے۔

احسن نے کہا کہ ایک طرف پشاور ماڈل، دوسری طرف کراچی ماڈل اور تیسری جانب لاہور کا ترقیاتی ماڈل موجود ہے، اور کوئی بھی باشعور شہری کراچی یا پشاور طرز کی ترقی نہیں چاہے گا، کراچی اور پشاور کے عوام بھی لاہور جیسے ترقیاتی ماڈل کے خواہاں ہیں۔

اُنہوں  نے اِس امید کا اظہار کیا کہ آزاد کشمیر کے عوام مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دے کر ترقی، خوشحالی اور استحکام کے سفر کو مزید آگے بڑھائیں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...