کراچی میں کیش وین لوٹنے کے واقعہ کا مقدمہ تھانہ جوہر آباد میں درج
کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں کیش وین لوٹنے کے واقعہ کا مقدمہ تھانہ جوہر آباد میں درج کر لیا گیا۔
مقدمہ سکیورٹی انچارج کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ طارق روڈ سے 30 کروڑ روپے لے کر کیش وین واٹر پمپ کی جانب روانہ ہوئی، بلاک 14 میں ڈرائیور وسیم گاڑی سے اتر کر کچھ سامان خریدنے گیا،اس ہی دوران ایک ویگو گاڑی سے 4 ملزمان اترے۔
ایک کیش وین کی ڈرائیونگ سیٹ پر اور 3 پچھلے کیبن میں بیٹھ گئے، ملزمان نے ہمارے ہاتھ باندھے، گارڈ واجد نے والٹ کی چابی ملزمان کو دی، ملزمان نے 3 کروڑ کی رقم اپنی گاڑی میں منتقل کی۔
کیش وین کا دروازہ کھولا تو دیکھا گارڈ واجد اور ویگو گاڑی غائب تھی۔