ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

برمنگھم: ( دنیا نیوز) آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارتی ویمنز ٹیم نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ برمنگھم میں ہونیوالے بڑے مقابلے میں بھارتی ویمنز ٹیم کی کپتان ہرمنپریت کور نے پاکستان ویمنز ٹیم کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی ہے۔

روایتی حریفوں کا یہ رواں میگا ایونٹ میں پہلا میچ ہے اور دونوں ٹیمیں ہی ٹورنامنٹ میں اپنا فاتحانہ آغاز کرنے کی خواہاں ہیں اور جیت کا عزم لے کر میدان میں اتریں گی۔

بھارتی کپتان ہرمن پریت کور نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ پچ بیٹنگ کےلیے بہت اچھی لگ رہی ہے پچھلے ورلڈکپ سے بہت زیادہ اعتماد ملا ہے اور میچ کےلیےبہت زیادہ پرجوش ہیں۔

پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ لگ رہا ہے پچ بیٹنگ کے لیے بہت اچھی ہے ہم بھی ٹاس جیت جاتےتوبیٹنگ ہی کرتے ہمارے پاس بہترین بولرز ہیں،کوشش کریں گےکم اسکور تک بھارت کو محدود کریں ہمارے پاس بہترین اسپنر اور اچھے فاسٹ بولرہیں۔

سپورٹس مین اسپرٹ کو تار تار کرنے والے بھارت نے مردوں کے بعد ویمنز ورلڈکپ میں بھی ہٹ دھرمی کو برقرار رکھتے ہوئے روایتی مصافحہ نہیں کیا۔ بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا سے ہاتھ نہیں ملایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں