اقوام متحدہ نے امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کو کشیدگی کے خاتمے کا اہم قدم قرار دیدیا

نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں کشیدگی کے خاتمے کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ وہ امریکا اور ایران کو اس معاہدے پر مبارکباد دیتے ہیں، جس میں فوری اور مستقل جنگ بندی، آبنائے ہرمز کی بحالی اور مزید مذاکرات کے لیے ایک فریم ورک شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پیش رفت تنازع کے پرامن حل کی طرف ایک اہم اور فیصلہ کن قدم ہے، جو خطے میں دیرپا استحکام کے لیے امید پیدا کرتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں