امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کا ایران سے معاہدے کو کانگریس کے سامنے پیش کرنے کا مطالبہ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) ایران کے حوالے سے سخت موقف رکھنے والے امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔

انہوں نے اس کے مختلف فریقوں کی جانب سے کی جانے والی تشریحات پر تشویش ظاہر کی ہے، انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ انہیں اس بات پر کچھ تشویش ہے کہ ایران کی جانب سے معاہدے کی جو تشریح کی جا رہی ہے وہ امریکی مذاکراتی ٹیم کے دعوؤں سے مختلف معلوم ہوتی ہے۔

ان کا کہنا نے کہ ایران کے ساتھ کسی بھی معاہدے کو کانگریس کے سامنے پیش کیا جانا چاہئے تاکہ اس کا مکمل جائزہ لیا جا سکے اور اس پر ووٹنگ ہو سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں