امن معاہدے پر تمام علاقائی و بین الاقوامی فریقوں کا شکریہ: قطری وزیراعظم

دوحہ: (دنیا نیوز) قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا خیرمقدم کیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا کہ قطر اس معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے اور ان تمام علاقائی و بین الاقوامی فریقوں کا شکریہ ادا کرتا ہے جنہوں نے اس سمجھوتے تک پہنچنے کے لئے سازگار حالات پیدا کرنے میں کردار ادا کیا۔

قطری وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ تمام فریق آئندہ ہونے والے مذاکرات میں مثبت اور تعمیری انداز اپنائیں گے تاکہ اس پیش رفت کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاستِ قطر ہمیشہ ان کوششوں کی مضبوط حامی رہے گی اور ہر اس اقدام کی حمایت جاری رکھے گی جو خطے اور دنیا میں امن و استحکام کو مکالمے اور پرامن ذرائع سے فروغ دیتا ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں