خانیوال: نیازی چوک میں کار پر فائرنگ، دو بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق

خانیوال (دنیا نیوز) خانیوال میں ملتان روڈ پر واقع نیازی چوک کے قریب فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق ذکاء اللہ اپنے بھائی اور رشتہ داروں کے ہمراہ عدالتی پیشی کے سلسلے میں جا رہے تھے کہ نیازی چوک پر پہلے سے گھات لگائے نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دو سگے بھائیوں سمیت چار افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس تھانہ سٹی نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں