حوثی حملوں کے بعد باب المندب میں جہازوں کی آمدورفت میں نمایاں کمی
صنعا: (دنیا نیوز) سعودی عرب کے بحیرہ احمر کے ساحلی علاقوں میں واقع تیل کی تنصیبات پر حوثیوں کے حملوں اور سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی کے اعلان کے بعد باب المندب سے گزرنے والے جہازوں کی آمدورفت میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز نے بحری تجزیاتی پلیٹ فارم کپلر کے اعداد و شمار کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ اتوار کے روز صرف 11 تجارتی جہاز باب المندب آبنائے سے گزرے، جو گزشتہ کئی ماہ کے دوران سب سے کم تعداد ہے، ان 11 جہازوں میں سے 7 آئل ٹینکر تھے، جن میں 3 بحیرہ احمر میں داخل ہوئے جبکہ 4 وہاں سے باہر نکلے۔
اعداد و شمار سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ ہفتے اور اتوار کے دوران آبنائے ہرمز سے یومیہ 10 سے بھی کم جہاز گزرے، حالانکہ امریکا اور ایران نے ایک دوسرے پر حملے عارضی طور پر روک رکھے ہیں۔
ہفتے کے روز صرف 3 جہاز ایسے تھے جو اپنے ٹرانسپونڈر بند کرکے گزرے، جبکہ اتوار کو مجموعی طور پر 7 جہاز اس راستے سے گزرے، جن میں 3 ایران سے منسلک تیل بردار جہاز بھی شامل تھے جو آبنائے ہرمز سے باہر نکلے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments