نیتن یاہو عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ سے بچنے کیلئے امریکا کو استعمال کر رہے ہیں، ایران
تہران: (دنیا نیوز) ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو بین الاقوامی فوجداری عدالت کے وارنٹ سے بچنے کیلئے امریکا کو استعمال کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کاظم غریب آبادی نے کہا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کھلے عام دعویٰ کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے ان کے خلاف کارروائی کرنے والی عدالت کے خلاف اقدامات کا وعدہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور امریکا آئی سی سی کو بدعنوان قرار دے رہے ہیں کیونکہ عدالت نے ایک مطلوب شخص کے خلاف کارروائی کی جرات کی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments