گولہ بارود اور ہتھیاروں کا ذخیرہ موجودہ ضروریات سے کہیں زیادہ ہے، ٹرمپ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوجی اسلحے کے ذخائر میں کمی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس گولہ بارود اور ہتھیاروں کا ذخیرہ موجودہ ضروریات سے کہیں زیادہ ہے۔

وال سٹریٹ جرنل سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ کے پاس اتنا وافر اسلحہ موجود ہے کہ موجودہ حالات میں اس کی ضروریات سے کہیں زیادہ ہے، لہٰذا فوجی ذخائر میں کمی کی اطلاعات درست نہیں ہیں۔

دوسری جانب ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی متعدد تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں بظاہر ایرانی آئل ٹینکر پر قبضہ اور ایران کے خارگ آئل ایکسپورٹ ٹرمینل پر حملہ دکھایا گیا ہے۔

تصاویر میں ایک تصویر ایسی بھی شامل ہے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی پرچم لہراتے ایک آئل ٹینکر پر سوار دکھایا گیا ہے، جبکہ دیگر تصاویر میں جنگی طیاروں کو ایران کے خارگ آئل برآمدی ٹرمینل پر بمباری کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...