ریپبلکن کانگریس نے معاہدے کو صدر ڈونلڈ کی بڑی سفارتی کامیابی قرار دیدیا

واشنگٹن: (دنیا نیوز) ریپبلکن ارکان کانگریس نے امریکا ایران امن معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔

ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے متعدد سینیٹرز اور کانگریس ارکان نے اس معاہدے کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا ہے۔

اوہائیو سے ریپبلکن سینیٹر برنی مورینو نے کہا صدر ٹرمپ کو اس جنگ کے خاتمے پر نوبل انعام دیا جانا چاہئے، جس کے بارے میں ان کے مطابق ابتدا میں خود صدر نے سخت مؤقف اختیار کیا تھا، انہوں نے اس پیش رفت کو دنیا کے لئے ایک تاریخی دن قرار دیا۔

کانگریس رکن ماریانیٹ ملر میکس نے امید ظاہر کی کہ اس معاہدے کے نتیجے میں توانائی کی قیمتوں میں کمی واقع ہو سکتی ہے، جنوبی کیرولائنا سے سینیٹر ٹم سکاٹ نے صدر ٹرمپ کو ڈیل میکر ان چیف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ امریکی سلامتی اور عالمی استحکام کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔

کینساس سے سینیٹر راجر مارشل نے اس پیش رفت کے وقت کا ذکر کرتے ہوئے کہا صدر صاحب یہ آپ کے لئے ایک شاندار سالگرہ کا تحفہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں