سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد بھی ضروری اشیا سستی نہ ہو سکیں

سمندری (نمائندہ دنیا)سمندری میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں، جبکہ متعدد دکاندار مبینہ طور پر سرکاری نرخ ناموں کے برعکس من مانے دام وصول کر رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد انہیں اشیائے خورونوش، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بھی کمی کی امید تھی، تاہم اس کے برعکس ان اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا، جس سے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہوا ہے ۔عوامی حلقوں نے الزام عائد کیا ہے کہ بعض دکاندار سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد نہیں کر رہے اور صارفین سے زائد قیمتیں وصول کی جا رہی ہیں۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخ ناموں پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے ، گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں