سابقہ رنجش ،ماں بیٹی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر ماں بیٹی کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ رضا آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے ممتاز بی بی نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی بیٹی کے ہمراہ موجود تھی کہ اس دوران ملز موں نے مبینہ طور پر دونوں ماں بیٹی کو قابو کر لیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا گیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔