بغیر نمبر پلیٹ گاڑیاں لے کر گھومنے والے 3افراد کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بغیر نمبر پلیٹ گاڑیاں لے کر گھومنے والے تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ ٹھیکری والا کے علاقے میں پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ جو بغیر نمبر پلیٹ گاڑیاں لے کر گھومتے ہوئے قانون کی خلاف ورزی کرنے میں مصروف تھے ۔ جن کے خلاف واقعات کے مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔