رکشے میں سفر کرنے والے شہری کی جیب کا صفایا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)رکشے میں سفر کرنے والے شہری کی جیب کا صفایا کر دیا گیا۔
کھانا جھنگ بازار میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے علی نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ امام بارگاہ کے قریب رکشے میں سفر کر رہا تھا کہ اس دوران نامعلوم جیب تراشوں نے اس کی جیب میں سے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔