سابقہ شوہر کا گھر میں گھس کر اہلیہ اور بیٹی پر بد ترین تشدد
انیلہ اپنی بیٹی کے ساتھ گھر پر مو جو د تھی ، ملزم ساتھیوں سمیت گھس گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ شوہر کی جانب سے گھر میں گھس کر اہلیہ اور بیٹی کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ ملت ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے انیلہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی بیٹی اور دیگر افراد کے ہمراہ گھر پر موجود تھی کہ اس دوران اس کا سابق شوہر اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں گھس گیا اور انہیں قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔ بعد ازاں ملزم سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔ تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔