ماحولیاتی آلودگی کے پھیلاؤ کا سبب بننے والا یونٹ سیل
محکمہ ماحولیات کی ٹیموں نے مختلف علاقوں کو چیک کیا، مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ماحولیاتی آلودگی کے پھیلاؤ کا سبب بننے والے یونٹ کو سیل کر دیا گیا۔تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے محلہ مدینہ آباد میں محکمہ ماحولیات کی ٹیموں نے مختلف علاقوں کو چیک کیا۔ اس دوران نجی یونٹ کو ماحولیاتی آلودگی کے پھیلاؤ کا سبب بنتے ہوئے پایا گیا۔ جس پر یونٹ کو سیل کرکے مالک کے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔