اخبار فروش ملک محمد سلیم انتقال کر گئے

 اخبار فروش ملک محمد سلیم انتقال کر گئے

سندیلیانوالی(سٹی رپورٹر)سندیلیانوالی کے معروف اخبار فروش ملک محمد سلیم انتقال کر گئے۔

مرحوم کئی دہائیوں سے سندیلیانوالی شہر اور گردونواح میں مختلف قومی و مقامی اخبارات کی ترسیل کی ذمہ داری نہایت دیانتداری، محنت اور خوش اخلاقی سے انجام دیتے رہے۔مرحوم کی نمازِ جنازہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول سندیلیانوالی کے گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں صحافی برادری، سیاسی و سماجی شخصیات، تاجر برادری، عزیز و اقارب اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں انہیں مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں