جعلی میڈیکل رپورٹ ،شہری کیخلاف کارروائی ،3 افراد پر مقدمہ

جعلی میڈیکل رپورٹ ،شہری کیخلاف کارروائی ،3 افراد پر مقدمہ

ملز موں نے بے بنیاد مقدمہ درج کروایا،تحقیقات میں رپورٹ جعلی ثابت

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جعلی میڈیکل رپورٹ بنوا کر شہری پر مبینہ بوگس قانونی کارروائی کروانے والے تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں مجید نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے مبینہ طور پر جعلی اور بوگس میڈیکل رپورٹ تیار کروا کے ان کے خلاف مبینہ بے بنیاد مقدمہ درج کروا دیا۔ بعد ازاں تحقیقات میں میڈیکل رپورٹ جعلی ثابت ہونے پر ملز موں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ جن کے خلاف قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں