چناب نگر :قدیمی قبرستان گندگی کی آماجگاہ بن گیا
صفائی کا مؤثر انتظام نہ ہونے کے باعث گندگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے
چناب نگر (نامہ نگار)چناب نگر کے مسلم کالونی کے قدیمی قبرستان میں مبینہ انتظامی غفلت کے باعث جگہ جگہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے ہیں، جس سے تعفن پھیل رہا ہے اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔مقامی شہریوں کے مطابق قبرستان میں صفائی کا مؤثر انتظام نہ ہونے کے باعث گندگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، جبکہ چار دیواری نہ ہونے کی وجہ سے آوارہ کتے اور دیگر جانور قبرستان میں گھومتے رہتے ہیں، جس سے قبروں کی بے حرمتی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ قبرستان کی چار دیواری کی تعمیر، صفائی کے مؤثر انتظامات اور باقاعدہ دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے تاکہ قبرستان کا تقدس برقرار رہے اور آنے والے افراد کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔