جڑانوالہ کو فوری طور پر ضلع کا درجہ دیا جائے : رانا سلطان محمود خاں

جڑانوالہ کو فوری طور پر ضلع کا درجہ  دیا جائے : رانا سلطان محمود خاں

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )جماعت اسلامی صدر پبلک ایڈ کمیٹی جڑانوالہ رانا سلطان محمود خاں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جڑانوالہ آبادی اور رقبے میں کئی اضلاع سے بڑا ہے ، لیکن آج بھی یہاں کے عوام فیصل آباد کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں۔

 وقت اور پیسہ دونوں برباد ہو رہے ہیں اور کم ترقیاتی گرانٹ کی وجہ سے ہمارا شہر مسائلستان بن چکا ہے ۔میاں نواز شریف نے جڑانوالہ کو ضلع بنانے کا وعدہ کیا تھا۔ آج 8 سال گزرنے اور پنجاب میں نون لیگ کی حکومت ہونے کے باوجود یہ وعدہ وفا نہ ہو سکا۔ منتخب نمائندوں کی خاموشی اور صرف زبانی جمع خرچ اب قابلِ قبول نہیں۔ہم جڑانوالہ کے شہری مریم نواز شریف وحکومت وقت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ جڑانوالہ کو فوری طور پر ضلع کا درجہ دیا جائے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں