اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ کا گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول میں قائم امتحانی مرکز کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ کا گورنمنٹ گرلز ماڈل  ہائی سکول میں قائم امتحانی مرکز کا دورہ

کمالیہ(نمائندہ دنیا ) اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی نے گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول میں قائم امتحانی مرکز کا اچانک دورہ کیا اور امتحانی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

 انہوں نے امتحانی ہالز کا معائنہ کرتے ہوئے سیکیورٹی، شفافیت، امتحانی ماحول اور ڈیوٹی پر مامور عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے ہدایت کی کہ امتحانات کے انعقاد میں مکمل شفافیت، میرٹ اور نظم و ضبط کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق نقل کی روک تھام اور امیدواروں کو پرامن، منصفانہ اور سازگار امتحانی ماحول کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں