َََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََایل پی جی سستی،ز کئی دکانوں پر زائد نرخ لینے کا انکشاف
اوگرا کے مقررہ نرخوں پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے :عوامی حلقوں کا مطالبہ
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)حکومت اور اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود شہر اور گردونواح کے متعدد علاقوں میں بعض دکاندار اور ایل پی جی ڈیلرز مبینہ طور پر سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کے بجائے صارفین سے زائد قیمتیں وصول کر رہے ہیں، جس پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری سطح پر ایل پی جی کی قیمت میں خاطر خواہ کمی کے باوجود انہیں اس کا مکمل ریلیف نہیں مل رہا، جبکہ کئی مقامات پر دکاندار من مانی قیمتیں وصول کرکے عوام کا استحصال کر رہے ہیں۔
عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ اوگرا کے مقررہ نرخوں پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے ، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور سرکاری نرخ نامے نمایاں مقامات پر آویزاں کرانا یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو حکومتی ریلیف حقیقی معنوں میں مل سکے ۔واضح رہے کہ اوگرا نے جولائی کے لیے ایل پی جی کی سرکاری قیمت میں فی کلو تقریباً 67 روپے سے زائد کمی کا اعلان کیا ہے ، تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ اس کمی کے ثمرات تاحال انہیں مکمل طور پر منتقل نہیں کیے جا رہے۔