طارق آغا اور عبداﷲ انجم آغا کی حافظ انیس الرحمن سے ملاقات
کمالیہ(نمائندہ خصوصی ) کمالیہ سے تعلق رکھنے والے سماجی شخصیت طارق آغا اور عبداﷲ انجم آغا نے۔۔۔
ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور و اوقاف، حافظ انیس الرحمن سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف امور، مذہبی خدمات، اوقاف سے متعلق معاملات اور عوامی فلاح کے مختلف پہلوؤں پر تبادلئہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مذہبی ہم آہنگی، عوامی خدمت اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔