ڈی سی چنیوٹ کا زیر تعمیر پیرا آفس کا دورہ، کام تیز کرنیکا حکم
تعمیراتی سرگرمیوں کی نگرانی کی جائے ،غفلت برداشت نہیں کی جائے گی:عائشہ رضوان
چنیوٹ(اے پی پی)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کا زیر تعمیر پیرا آفس کا دورہ، تعمیراتی کام تیز کرنے کی ہدایت ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے زیر تعمیر پیرا (PERA) آفس کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کاموں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے موقع پر ضلعی انچارج پیرا محمد مزمل، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعید احمد، ایکسیئن بلڈنگز محمد عدنان اور دیگر متعلقہ افسر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ متعلقہ حکام نے ڈپٹی کمشنر کو منصوبے کی موجودہ پیش رفت، تعمیراتی معیار اور تکمیل کے مختلف مراحل پر بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے تعمیراتی کام کے معیار کو برقرار رکھتے ہوئے رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی تاکہ منصوبہ مقررہ مدت کے اندر مکمل کرکے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ تعمیراتی سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی کی جائے اور منصوبے کی بروقت تکمیل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے ، لہذا تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے کے ساتھ ذمہ داریاں ادا کریں تاکہ منصوبہ جلد مکمل ہو سکے۔