ریونیو عوامی خدمت سروسز کا دوسرا روز، عوامی مسائل سنے
ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے اقدامات کر رہی ہے :علی اکبر بھنڈر
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ریونیو عوامی خدمت سروسز کے دوسرے روز بھی شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو مسائل کے بروقت، شفاف اور میرٹ پر حل کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویڑن کے مطابق ریونیو عوامی خدمت سروسز کا مقصد شہریوں کو ریونیو سے متعلق تمام بنیادی سہولیات ایک ہی جگہ پر، آسان، شفاف اور بروقت انداز میں فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے فوری حل اور بہتر طرز حکمرانی کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ شہریوں کو غیر ضروری دفتری پیچیدگیوں اور تاخیر سے نجات دلائی جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے فرد کے اجراء ، انتقالات، رجسٹری، وراثتی امور، حد بندی، ریکارڈ کی تصحیح اور دیگر ریونیو معاملات سے متعلق درخواستوں کا جائزہ لیا اور متعلقہ ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ تمام درخواستوں کو مقررہ مدت میں میرٹ کے مطابق نمٹایا جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت، سستی یا غیر ضروری تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔