گیس سلنڈرز کی غیر قانونی ریفلنگ کرنے والا دکاندار گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گیس سلنڈرز کی غیر قانونی ریفلنگ کرنے والے دکاندار کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گیس سلنڈرز کی غیر قانونی ریفلنگ کرنے پر دکاندار کوحراست میں لے لیا جو اہل علاقہ کیلئے خطرہ بنا ہوا تھا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی بھی کا آغاز کردیا گیا۔