آئل ٹینکر ڈرائیور ٹریفک اہلکار کودھمکیاں دینے پر گرفتار

آئل ٹینکر ڈرائیور ٹریفک اہلکار کودھمکیاں دینے پر گرفتار

نشاط آباد پل کے قریب روڈبلاک کرنے سے روکاتومزاحمت شروع کردی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)روڈ بلاک کرنے سے منع کرنے پر ٹریفک اہلکار کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر آئل ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیاگیا۔ تھانہ منصور آباد کے علاقے میں نشاط آباد پل کے قریب ڈرائیور کی جانب سے زبردستی آئل ٹینکر کو رو کر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا کی جا رہی تھی۔ جسے منع کیا گیا تو ملزم نے ٹریفک اہلکار کے ساتھ مزاحمت کرتے ہوئے اسے دھمکیاں دینا شروع کر دیں جس پر ملزم کو گرفتار کرکے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں