گھرپرمبینہ قبضہ کی کوشش خاتون پر تشددکامقدمہ درج

گھرپرمبینہ قبضہ کی کوشش خاتون پر تشددکامقدمہ درج

ماموں کانجن( نمائندہ دنیا )ماموں کانجن کے گاؤں506گ ب وینسانوالا میں غریب خاتون کے گھر پرمبینہ قبضہ کرنے کی کوشش کے دوران تشدد۔۔۔

ٹانگوں اور بالوں سے پکڑ کر گھسیٹنے ،کپڑے پھاڑنے اور سامان گلی میں پھینکنے کے الزام میں تین رشتہ داروں سمیت چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ملزم کنیز فاطمہ زوجہ احمد یار کوگھرسے بیدخل کرنے کیلئے تشدد کانشانہ بناتے ہوئے گھیسٹے رہے اس دوران 15سالہ بیٹے نے چھڑانے کی کوشش کی تو ملزموں نے اسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا ۔ایک ملزم ریاض نے اسکا بازو پکڑ کر مڑوڑا تو چوڑیاں ٹوٹنے سے اسکابازو بھی زخمی ہو گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں