متعدد وارداتیں لاکھوں کا سامان چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)چوری کی متعددوارداتوں میں نقدی ،زیورات سمیت لاکھوں کاسامان چوری ہوگیا۔ تھانہ مدینہ ٹاؤن میں کے گھر کا بیرونی دروازہ غلطی سے کھلا رہ گیا۔
جس کا فائدہ اٹھاتے ملزم گھر داخل ہوگئے اور الماری سے زیورات، نقدی، اسلحہ، موبائل فون، لیپ ٹاپ، پراپرٹی کے دستاویزات اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہوگئے ۔ تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے میں سہیل کی زرعی اراضی سے ملزم رات کی تاریکی میں ٹیوب ویل، واٹر پمپ، موٹریں، بجلی کی تاریں اور دیگر لاکھوں کا سامان لے گئے ۔ تھانہ جھمرہ کے علاقے میں اسمار خالد کی حویلی سے لاکھوں کی نایاب نسل کی گائے اور دیگر قیمتی سامان چور لے گئے ۔ تھانہ غلام آباد کے علاقے محلہ فیض آباد میں کیف نامی کے گھر کے باہر نصب بجلی کا میٹر چورلے گئے۔