جواں سالہ لڑکی ،شادی شدہ خاتون سے اغوا کے بعد زیادتی

جواں سالہ لڑکی ،شادی شدہ خاتون سے اغوا کے بعد زیادتی

ملزموں نے مدینہ ٹاؤن اور ایئرپورٹ کے علاقے میں ہوس کانشانہ بنایاتھانہ روڈالہ روڈ کے علاقہ میں شادی شدہ خاتون سے گھر میں گھس کر درندگی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں سالہ لڑکی اورشادی شدہ خاتون کو مبینہ اغواکے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں اللہ دتہ نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکی جواں سالہ بیٹی کو اغواکرکے نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ شاہد نے تھانہ ایئرپورٹ پولیس کو بتایا کہ اسکی اہلیہ کو ملزم نے اغوا کر کے اپنے ساتھ لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزموں اور مغویہ کی تلاش شروع کر دی ۔دریں اثنا تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقے میں شادی شدہ خاتون کو گھر میں گھس کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ حیدر نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اسکی اہلیہ گھر پر موجود تھی کہ ملزم زبردستی گھر داخل ہوگیا اور اسکی اہلیہ کو قابو کرکے زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں