سابقہ رنجش پر دو بھائیوں کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

سابقہ رنجش پر دو بھائیوں کو قابو  کرکے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش پر دو بھائیوں کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔

تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقے میں غلام عباس نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بھائی کے ہمراہ موجود تھا کہ اس دوران مخالفین نے انہیں قابو کر لیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا گیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں