گرمی کا ستایا نوجوا ن گوجرہ راجباہ میں نہاتے ڈوب گیا
298 ج ب کے رہائشی عثما ن کی لاش گئی گھنٹے بعد 3کلو میٹر دور سے مل گئی
گوجرہ (نما ئندہ دُنیا)گرمی کا ستایا ہو ا 23 سا لہ نوجوا ن گوجرہ راجباہ میں نہاتے ڈوب گیا ۔ چک نمبر 298 ج ب کا رہائشی عثما ن گھر سے اپنے بھائی کے ہمراہ گوجرہ راجباہ پر آ یا ہوا تھا اسکا بھائی رکشہ میں سو گیا اس دورا ن عثما ن نے نہر میں نہانا شروع کردیا جو ایک بازو سے کمزور بیا ن کیا جاتا ہے کہ اچانک وہ گہرے پانی میں ڈوب گیا ۔اطلا ع پر ریسکیو 1122 اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور تلا ش شروع کر دی ۔ کئی گھنٹے گزرنے کے بعد نوجوا ن کی لاش تین کلو میٹر دور سے مل گئی جو سٹی پولیس گوجرہ نے ضروری قانونی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوا لے کردی ۔لاش گھر پہنچنے پر کہرا م مچ گیا ۔پورے گاؤ ں کی فضا سوگوا ر ہو گئی ۔