انڈسٹری بچاؤ، مزدور بچاؤ تحریک کیلئے مشاورتی اجلاس آج ہوگا
پینسرہ(نمائندہ دنیا)فیصل آباد میں ٹیکسٹائل صنعت شدید بحران کاشکار،شہر کی تقریباً 50 فیصد پاور لومز بند ہونے کے بعد سائزنگ، ڈائنگ، پرنٹنگ اور پروسیسنگ یونٹس میں بھی دو شفٹیں بند کر دی گئیں۔
فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور کمالیہ میں ہزاروں مزدور بیروزگار ہو گئے ۔ لیبر قومی موومنٹ اور حقوقِ خلق پارٹی پنجاب نے تشویش کا اظہار کرتے آج اتوار کوتمام سیکٹر صدور کا ہنگامی اجلاس 66 چک دھاندرہ میں طلب کر لیا ۔ چھوٹی صنعتوں کے مالکان سے مشاورت کے بعد انڈسٹری بچاؤ، مزدور بچاؤ تحریک شروع کرنے کی حکمت عملی مرتب کی جائیگی ۔لیبر قومی موومنٹ نے وفاقی وصوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیکسٹائل صنعت کو فوری ریلیف دیاجائے ، چھوٹی صنعتوں کو بچانے اورہزاروں مزدوروں کا روزگار محفوظ بنانے کیلئے کیلئے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔