سینیٹرخلیل طاہر ودیگرکی ایکٹن یونیورسٹی کی تقریب میں شرکت
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ایکٹن یونیورسٹی امریکہ میں امن و امان کے قیام کیلئے پاکستان کا کردار اور مذہبی آزادی کیلئے ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات کا مظاہرہ کیا گیا۔
ریپڈز، مشی گن /واشنگٹن ڈی سی کے رکن اور پاکستان کے واحد مسیحی سینیٹرسردارخلیل طاہر سندھواور یوتھ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرشاہد رحمت نے گرینڈ ریپڈز، مشی گن میں منعقدہ ایکٹن یونیورسٹی 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کی، انہوں نے واشنگٹن ڈی سی میں متعدد اعلیٰ سطح مصروفیات میں بھی حصہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے مذہبی آزادی، بین المذاہب ہم آہنگی، شمولیت پر مبنی طرزِ حکمرانی اور کمیونٹی کی سطح پر امن کے قیام کیلئے پاکستان کے پختہ عزم کو اجاگر کرتے ہوئے ملک کا ایک مثبت اور روشن عکس پیش کیا۔