فروغِ علم کا سفر مزید اخلاص سے آگے بڑھائینگے :قمر الحق

 فروغِ علم کا سفر مزید اخلاص سے آگے بڑھائینگے :قمر الحق

جامعہ محمدی کے یومِ تاسیس پر خطاب ، شرکاکو توسیعی منصوبوں سے آگاہ کیا

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)علم و عرفان کے عظیم مرکز جامعہ محمدی شریف کا 96واں یومِ تاسیس پروقار روحانی ماحول میں ہوا۔ تقریب کی صدارت خانقاہِ ضیائیہ کے چشم و چراغ، ممتاز علمی و روحانی شخصیت اور صدرِ جامعہ صاحبزادہ حافظ قمر الحق ضیائی سیالوی نے کی۔ اجتماع میں جامعہ کے اساتذہ، سرگرم کارکنان، معززینِ علاقہ کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ صاحبزادہ قمر الحق ضیائی سیالوی نے صدارتی خطبے میں جامعہ کی سال بھر کی دینی، تعلیمی، تربیتی اور تنظیمی شعبوں میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے جامعہ کے روشن مستقبل کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اگلے سال کے توسیعی منصوبوں سے شرکا کو آگاہ کیا اور تمام رفقاء کار اور معاونین کی لازوال خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ جامعہ کی ترقی اور فروغِ علم کا یہ نورانی سفر مزید اخلاص، انتھک محنت کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا۔

 صدرِ جامعہ نے چار سال بعد آنے والے صد سالہ جشنِ تاسیس کا تذکرہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ جامعہ کی صدی پر محیط دینی، تعلیمی اور ملی خدمات کو دنیا بھر میں وشناس کرانے کیلئے ابھی سے \'\'جنگی بنیادوں پر منصوبہ بندی اور عملی اقدامات کیے جائیں ۔تقریب کے اختتام پر بانیانِ جامعہ کے درجات کی بلندی، ادارے کے استحکام، وطنِ عزیز کی سلامتی اور پرچمِ اسلام کی سربلندی کیلئے رقت آمیز دعا کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں