جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے اقدامات جاری:ڈ ی ایس پی مجد نذیر
چناب نگر(نامہ نگار)ڈ ی ایس پی سرکل چناب نگرامجد نذیرنے کہا ہے کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔
آئی جی سمیت دیگرپولیس حکام کی ہدایات پر جدید ٹیکنا لوجی کو بروئے کارلاتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ امن و امان برقرار رکھنے ، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے چیکنگ کا دائرہ کار مزید موثر بنایا جا رہا ہے ۔