محکمہ لائیو سٹاک کی مبینہ ایکسپائر ویکسین لگنے سے 2 بھینسیں ہلاک، 14 کی حالت نازک

محکمہ لائیو سٹاک کی مبینہ ایکسپائر  ویکسین لگنے سے 2 بھینسیں  ہلاک، 14 کی حالت نازک

بھوانہ(نمائندہ دنیا)محکمہ لائیو سٹاک کی مبینہ ایکسپائر ویکسین لگنے سے 2 قیمتی بھینسیں ہلاک ہوگئیں۔ سابق سٹی ناظم مہر مختار جپہ نے بھینسوں کو محکمہ لائیو سٹاک عملے سے ویکسین لگوائی۔

انہوں نے الزام عائدکیا کہ ایکسپائر ویکسین کے استعمال سے 2 بھینسیں ہلاک ہو گئیں جبکہ 14 کی حالت نازک ہے ۔ اطلاع ملتے ہی محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیم نے متاثرہ جانوروں کا علاج شروع کردیا۔ پولیس تھانہ بھوانہ نے بھی موقع پر پہنچ کرقانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔اس بارے محکمہ لائیو سٹاک بھوانہ سے دریافت کیا گیا تو انکا کہنا تھاکہ دوائی پرانی ضرور تھی لیکن ابھی ایک ماہ ایکسپائر ہونے میں باقی تھا۔دوسری جانب ویٹرنری ہسپتال بھوانہمیں ڈاکٹر کی سیٹ عرصہ دراز سے خالی ہونے پرمویشی پال حضرات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں