قرآن مجید کو انسانیت کی رہنمائی کیلئے نازل کیا گیا :مقررین

قرآن مجید کو انسانیت کی رہنمائی کیلئے نازل کیا گیا :مقررین

بے چینی کے دور میں سکون کیلئے اپنے معمولات میں تلاوت ِ قرآن کو شامل کریں

چناب نگر(نامہ نگار)قرآن مجید کو اﷲ تعالیٰ نے عالم انسانیت کی رہنمائی کیلئے نازل کیا،قرآن پاک ہمارے لئے ہدایت اور اسلام ہمارے لئے نظام زندگی ہے ۔ان خیالات کا اظہار جا معہ عثمانیہ ختم نبوت چنا ب نگر میں ختم نبوت سیمینارو کورس کے شرکاسے مقررین نے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسانیت کو راہ ہدایت قرآن مجید ہی سے حاصل ہوسکے گی۔ حضورؐ آخری نبی ہیں اور قرآن مجید اﷲ کی مقدس کتاب ہے اور اس کتاب کا کوئی ثانی نہیں ہے ۔

قرآن پاک وہ واحد کتاب ہے جس میں کسی بھی لفظ اور آیت میں آج تک کوئی تغیر و تبدل نہیں ہوا ،اﷲ نے خود آگاہ کیا ہے کہ یہ کتاب اسی نے نازل کی اور وہی اسکا محافظ ہے قیامت تک کیلئے قرآن پاک اپنے انہی الفاظ و آیات کے ساتھ موجود رہے گا ۔معاشرے کا ہر فرد اپنے معمولات میں تلاوت قرآن کو شامل کرے ۔اس بے چینی کے دور میں تلاوت کی برکت سے اطمینان و سکون محسوس کرے گا یہ کتاب انسانی زندگی کے ہرشعبے سمیت سماجی دنیاوی مذہبی اور روحانیت کے بارے میں رہنمائی فراہم کرتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں